
بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی ببر شور میں کوسٹ گارڈ کے مرکزی کیمپ کے باہر بیٹھے اہلکاروں پر رات 8 بجے کے قریب مسلح افراد نے حملہ کیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کی ہلاکتیں ان کے اپنے لوگوں کی طرف سے بتائی جا رہی ہیں اور شہر میں ریاستی اہلکاروں کی طرف سے گشت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ فورسز پر حملوں میں اضافہ دیکھنے کو آیا ہے جن میں فورسز کو بڑا نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے جن کی ذمہ داریاں بلوچ مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔ تاہم ابھی تک کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔