بلوچستان مختلف اضلاع میں فائرنگ  کے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 4 افراد ھلاک ایس ایچ او زخمی


شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے صنعتی شہر حب کے علاقے ساکران میں پولیس چھاپے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او ساکران محمد امین ساسولی زخمی ہوگئے، جب کہ ہیڈ کانسٹیبل دین محمد مینگل  ہلاک ہوگیا۔

8ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور بھی زخمی ہوا ہے تاہم ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہو ا ہے۔

پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

دوسری جانب ڈیرہ بگٹی سوئی کے علاقے کچی کینال کی شاخ نمبر 8 میں لعل جان ولد دودا بگٹی نامی شخص نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے مالی وسائل سے مالا مال ڈیرہ بگٹی کے باسی بے روز گاری سے تنگ آکر خود کشیاں کررہے ہیں۔

ادھر قلعہ عبداللہ میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے اپنے چچازاد بھائی کو قتل کردیااور فرار ہوگیا ۔

دریں اثناء سبی چھلگری کے ایریا میں نا معلوم شخص کی  نعش ملی ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جنگ

جمعہ جنوری 24 , 2025
تحریر: میرک بلوچ ہم اکثر چند منٹوں پر مبنی جنگ کی ایک چھوٹی سی ویڈیو کلپ دیکھتے ہیں اور ہمیں لگتا ہے کہ جنگ بس یہی ہے کہ چند سنگت آئے کیمپ پر حملہ آور ہوئے اور چند منٹوں تک گولیاں اور گرنیڈ لانچر کے گولے داغے اور پھر چلے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ