گوادر ( مانیٹرنگ ڈیسک ) گوادر نلینٹ زیرو پوائنٹ کے قریب کوسٹل ہائی وے پولیس اور کسٹم پوسٹ پر نامعلوم افراد کا حملہ، ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے کاروائی کے دوران اسلحہ اور سرکاری گاڑیاں چھین لیں اور موقع سے فرار ہو گئے۔
چھینی گئی اشیاء میں کسٹم اور کوسٹل ہائی وے پولیس کے پستل، ایس ایم جی اور گاڑی شامل ہیں، کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
علاوہ ازیں خضدار میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ،مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔