نوشکی،دکی فورسز قافلوں  پر مسلح افراد کا  حملہ

نوشکی ،دکی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع نوشکی  اور دکی میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو  دو مختلف حملو میں نشانہ بنایا ۔

ذرائع کے مطابق نوشکی غریب آباد بائی پاس کے قریب پہلے سے گھات لگائے نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایاگیا۔

اطلاعات ہیں کہ حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

دوسری  گذشتہ شب ضلع دکی میں گھات لگانے مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ شب دس سے زائد گاڑیوں کے قافلے کو مسلح افراد نے نشانہ بنایا  اس دوران شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی گئی۔

مذکورہ دونوں حملوں کے حوالے سے تاحال حکام کی جانب سے کوئی موقف پیش نہیں کیا گیا ہے جبکہ حملوں کی ذمہ داری بھی تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

امریکی صدر ٹرمپ کے حکم پر سینکڑوں افغان مہاجرین کے لیے پروازیں منسوخ

بدھ جنوری 22 , 2025
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹرمپ انتظامیہ نے تقریباﹰ 1700 افغان شہریوں کو اجازت کے باوجود امریکہ آنے سے روک دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے نے بطور پناہ گزین امریکہ میں آباد ہونے کے منتظر ہزاروں دیگر افغانوں کو بھی مشکل میں ڈال دیا ہے۔  ایک امریکی عہدے دار […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ