دشت اور تمپ حملوں کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے دشت اور تمپ میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بناکر جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے بیس جنوری کی شام ساتھ بجکر بیس منٹ پر کیچ کے علاقے دشت بل نگور میں قابض پاکستانی فورسز کی مرکزی کیمپ پر خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے کیمپ کے حفاظتی چوکیوں کو انتہائی قریب سے اس وقت نشانہ بنایا جب وہاں پانچ اہلکار موجود تھے، حملے کے بعد حواس باختہ فورسز اہلکار عام آبادی پر کافی دیر تک فائرنگ کرتے رہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک اور حملے میں سرمچاروں نے بیس جنوری کی رات آٹھ بجے پُل آباد تمپ میں کسانو کے مقام پر قائم قابض فوج کے چوکی پر جدید خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے دشمن فوج کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ دونوں حملوں کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور سرزمین کی آزادی تک فورسز پر حملے جاری رکھنے کا عزم دہراتی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کتاب اور شعور پر پہرے

منگل جنوری 21 , 2025
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی، جو 2009 میں قائم ہوئی، گزشتہ سولہ سالوں میں اپنی تنظیمی پالیسیوں اور عملی کارکردگی کے ذریعے بلوچستان کی سب سے متحرک تنظیم بن چکی ہے۔ اس تنظیم کی تاریخ جدوجہد اور شعور کی روشنی پھیلانے سے عبارت ہے۔ خاص طور پر کتاب کارواں کی روایت، […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ