گوادر: کتب میلہ پر پولیس کا دھاوا، متعدد طلباء حراست بعد  تھانہ منتقل

گوادر ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی ( بساک )بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں منگل کے روز پولیس نے "بلوچستان کتاب کاروان” کے نام سے لگے ایک بک اسٹال پر دھاوا بول کر طلبا سمیت کتابوں کو تھانہ منتقل کردیا ہے ۔

بلوچ اسٹوڈنس ایکشن کمیٹی نے واقعے کے ردعمل میں کہا ہے کہ اگر کتابیں پڑھنا اور پڑھانا غیر قانونی ہے ملک کے تمام یونیورسٹیوں اور کالجوں کو تالا لگا کر بند کیا جائے اور پارلیمنٹ میں بِل پاس کیا جائے کہ آج کے بعد اس ملک میں کتابوں پر پابندی ہے تو سارا مسئلہ ہی ختم ہوجائے گا۔

انہوں نے کہاہےکہ بلوچستان کی ترقی کا محور سمجھنے والا گوادر شہر میں کتابوں پر قدغن اور علم پر پابندی عائد ہے جو انتہائی شرمناک اور افسوسناک ہے۔
ترجمان نے کہاہے کہ اسی شہر میں منشیات اور دیگر سماجی جرائم سرعام ہوتے ہیں مگر معاشرے میں علم پھیلانے والے نوجوان گرفتار کرکے تھانوں میں بند کیے جاتے ہیں جو اس ملک و ہمارے نام نہاد حکمرانوں کے منہ پر ایک طمانچہ ہے۔

بساک نے کہا ہےکہ گوادر سمیت بلوچستان کے دیگر کچھ علاقوں میں بھی اسی طرح نوجوانوں کو ہراسگی کا سامنا رہا ہے۔ ایسے عمل بلوچ نوجوانوں کو علم سے دور مایوس کرنے کے ہتھکنڈے ہیں مگر علم حاصل کرنے اور پھیلانے کی جدوجہد میں ہم کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ہم زمہ داروں سے سختی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام طلباء کتابوں سمیت رہا کیے جائیں اور مسلسل بلوچ نوجوانوں کی اس طرح ہراسگی بند کی جائے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ریاست نے بلوچ قوم کی نسل کشی استحصال کے علاؤہ عالمی دنیا کو بھی بیوقوف بنا دیا  ہے ۔تحریر کامریڈ وسیم سفر

منگل جنوری 21 , 2025
گوادر اینٹرنیشنل ائیرپورٹ کے افتتاحی پروگرام کا آغاز 20 جنوری 2025 کو  کر دیا گیا مقامی آبادیوں کو ہدایت نامہ جاری کرکے گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی، کراچی سے پی آئی اے کی پرواز اڑان بھر کر گوادر میں لینڈ کرنے پر  ، گوادر ائیر پورٹ کا افتتاح […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ