کیچ پاکستانی فورسز ہاتھوں نوجوان جبری لاپتہ ، فورسز پر حملوں کی اطلاع ،ہیلی کاپٹروں کی گشت جاری

کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کیچ گذشتہ رات بل نگور دشت میں قائم پاکستانی فورسز کیمپ کو مسلح افراد نے حملہ میں نشانہ بنایا ، حملے کے دوران گرد و نواح میں فائرنگ اور زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی،اس طرح شے زنگی میں بھی دھماکوں سمیت فائرنگ کی آواز رات بھر جاری رہی ، اور واقعے کے بعد کیچ میں ہیلی کاپٹر کے پہنچنے کے علاوہ   فوجی نقل و حرکت میں اضافہ دیکھا گیاہے ۔

علاوہ ازیں ضلع کیچ کے علاقہ گومازی میں  رات گئے پاکستانی فورسز نے چھاپہ مارکر  فہد ولد رشید نامی نوجوان کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا کہ گزشتہ رات پاکستانی فورسز نے چھاپہ مارکر خواتین و بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر مذکورہ نوجوان کو حراست میں لیا  جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہے۔

دوسری جانب علاقائی ذرائع کے مطابق علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹروں کی پروازیں بھی جاری ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گوادر: کتب میلہ پر پولیس کا دھاوا، متعدد طلباء حراست بعد  تھانہ منتقل

منگل جنوری 21 , 2025
گوادر ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی ( بساک )بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں منگل کے روز پولیس نے "بلوچستان کتاب کاروان” کے نام سے لگے ایک بک اسٹال پر دھاوا بول کر طلبا سمیت کتابوں کو تھانہ منتقل کردیا ہے ۔ بلوچ اسٹوڈنس ایکشن کمیٹی نے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ