خاران  چوری ڈکیتی کیخلاف مکمل شٹر ڈاﺅن،گنداوہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ خاتون سمیت 4 افراد زخمی

خاران میں مسلسل چوری اور ڈکیتی کے وارداتوں دن دہاڑے لوٹ و مار کی خلاف انجمن تاجران خاران کے زیر اہتمام بازار میں مکمل شٹر ڈان ہڑتال رہی اور مین بازار چوک پر جلسہ عام منعقد ہوا۔احتجاجی جلسہ سے مظاہرین   نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاران پولیس امن و امان برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ۔

وارداتوں میں ملوث عناصر کی عدم گرفتاری سے عوام اور تاجر برادری میں سخت بے چینی پائی جارہی ہے لوگ خود کو محفوظ تصور نہیں کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ جند روز سے خاران شہر چوروں کے رحم کرم پر ہے انتظامیہ کو مسلسل آگاہی کے باوجود کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جارہی ہےڈکیتی میں ملوث چوروں کو فورا گرفتار کیا جائے ورنہ ہم مجبورا بازار کو مزید بند کرکے میں روڑوں پر بیٹھ جائیں گے۔

دریں اثناء جھل مگسی، گنداواہ ،جیکب آباد سے گنداواہ آنے والی مسافر وین پر مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ خاتون سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔ جیکب آباد سے گنداواہ آنے والی الحسینی ٹرانسپورٹ کمپنی کی مسافر وین پر جھل مگسی سب تحصیل میر پور کے علاقے میں ڈاکوؤں کی گن پوائنٹ پر روکنے کی کوشش نہ رکنے پر گاڑی پر فائرنگ، جس کے نتیجے میں خاتون زوجہ خیر شاہ ڈرائیور بختیار احمد میرجت گیانو مل مہاراج اور بچہ نعمان خان زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد لیویز فورس موقع پر زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گنداواہ منتقل کر دیاگیا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

زاہدان: مسلح افراد کے حملے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت تین اہلکار ہلاک

جمعرات جنوری 18 , 2024
ایران

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ