
پنجگور میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق آج غروب آفتاب کے بعد پنجگور کے علاقے قلم چوک میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دکاندار اسامہ ولد عطاء اللہ مینگل سکنہ پنجگور جتکان کو قتل کر دیا۔
تاہم قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔