بالگتر: قابض دشمن پر حملے میں دو اہلکار ہلاک تین زخمی ہوئے۔بی ایل ایف

کیچ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے بہ یک وقت کیچ کے علاقے بالگتر میں قابض دشمن پر حملہ کرکے جانی و مالی نقصان سے دو چار کردیا ہے ۔

انھوں نے کہاہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے منگل کی رات 9 بجے بالگتر کے علاقے سھاکی اسکول میں قائم قابض پاکستانی فوج کے کیمپ اور سری گڈگی کے واٹر سپلائی میں قائم چوکی پر بہ یک وقت بھاری و جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں قابض دشمن کا دو اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ تین شدید زخمی ہوئے۔

سرمچاروں نے نئی جنگی حکمت عملیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دشمن کو قریب سے نشانہ بنایا۔ حملے میں دشمن کو شدید مالی نقصان ہوا۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک سرمچار قابض دشمن اور ریاست کے تمام مفادات کو نشانہ بناتے رہیں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بنکاک پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ، 17 افراد ہلاک

بدھ جنوری 17 , 2024
بنکاک تھائی لینڈ میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں ہونے والے دھماکے میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے  مطابق تھائی لینڈ میں چینی سال کی مناسبت سے نئے سال کی ابتدا فروری سے ہوتی ہے۔ جس پر ملک بھر میں شاندار آتش بازی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ