مشکے میں چار مخلتف حملوں میں دشمن کے آٹھ اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے مورخہ چودہ جنوری بروز منگل صبح سات بجے مشکے کے علاقے بنڈکی میں بہ یک وقت چار مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج اور ایف ڈبلیو او کو نشانہ بناکر جانی و مالی نقصان سے دو چار کیا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے آج علی الصبح بنڈکی میں ایف ڈبلیو او کے اہلکاروں کی حفاظت پر مامور قابض پاکستانی فوج کے مورچے کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دشمن فوج کے چار اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس حملے کی ویڈیو جلد آشوب میڈیا سیل کی جانب سے جاری کی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دوسرے حملے میں سرمچاروں نے قابض فوج کے پیدل اہلکاروں نشانہ بنایا، جو اپنے اہلکاروں کی مدد کیلئے آرہے تھے کہ سرمچاروں نے پہلے گھات لگاکر ان کو خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ جس سے تین اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ تیسرا حملہ بھی بنڈکی شرین گز کے مقام پر ہوا جہاں سرمچاروں نے فوج کے زیر انتظام تعمیراتی کمپنی ایف ڈبلیو او کے اہلکاروں پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کی زد میں آنے سے اہلکاروں کو جانی و مالی نقصان سے دو چار ہونا پڑا۔

بی ایل ایف نے کہا ہے کہ چوتھے حملے میں سرمچاروں نے بنڈکی میں قائم قابض پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ پر بھاری و جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں قابض فوج کے ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ حملے کے بعد قابض فوج نے مذکورہ مقام پر ہیلی کاپٹر روانہ کئے اور اپنے ہلاک و زخمی اہلکاروں کو اٹھا کر لے گئے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بی ایل ایف کی یہ موثر کاروائیاں تنظیم کی موثر کاروائیوں اور بہترین جنگی حکمت عملی کا مظہر ہے جس سے ریاست شدید نفسیاتی و ذہنی بیماریوں کا شکار ہے۔

بیان میں گہا گیا ہے کہبلوچستان لبریشن فرنٹ ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور قابض فوج کے انخلاء تک ریاستی فورسز اور ان کے تنصیبات کو نشانہ بنانے کا عزم دہراتی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچ قوم   کو اپنے بنیادی حقوق  کے حصول کے لیے نسل کشی کا سامنا ہے، ماماقدیر

منگل جنوری 14 , 2025
شال ( نامہ نگار  ) بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف سرگرم و متحرک تنظیم  وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئر مین ماماقدیر بلوچ نے کہا  کہ  بلوچ قوم کوآج اپنے بنیادی حقوق کے حصول  کے لیے جبری گمشدگیوں اور نسل کشی جیسے المیے کا سامنا ہے لیکن […]

توجہ فرمائیں

تازہ ترین

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ