سامی میں پاکستانی فوج کے قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

کیچ میں حملہ

کیچ بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے آج کیچ کے علاقے سامی میں سی پیک روٹ پر قابض پاکستان فوج کے قافلے کو ایک آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔

انھوں نے کہاہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گشکور، سامی میں پنڈوکی کور کے مقام پر سی پیک روٹ پر دشمن فوج کے چار گاڑیوں پر مشتمل قافلے میں شامل ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں دو دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور کم از کم چار اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔

بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے 11 جنوری 2024 کو ایک اور کارروائی میں بلیدہ کے علاقے گِلی میں قابض پاکستانی فوج کیلئے راشن لیجانے والی گاڑی کو روک کر راشن اپنے قبضے میں لیا۔ سول افراد ہونے کے باعث ڈرائیوروں کو تنبیہہ کرکے چھوڑ دیا گیا۔

بی ایل اے اس سے قبل بھی مقامی افراد پر واضح کرچکی ہے کہ وہ دشمن فوج کو رسد پہنچانے سے گریز کریں، وگرنہ اپنے جانی ومالی نقصانات کے ذمہ دار وہ خود ہونگے۔

بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کو دہراتی ہے کہ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

کراچی دو بلوچ نوجوان بارہ سال گزرنے باجود بازیاب نہیں ہوسکے

بدھ جنوری 17 , 2024
کراچی 12 سال سے نوجوان لاپتہ ہیں

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ