عمران محمد کی جبری گمشدگی، لواحقین کا پانوان روڈ پر دھرنا

29 دسمبر، 2024 کو پاکستانی فوج کے ہاتھوں پانوان سے گرفتاری کے بعد جبری لاپتہ عمران ولد محمد کی بازیابی کے لیے لواحقین نے پانوان روڈ پر دھرنا دے رکھا ہے۔

دھرنے میں خواتین اور بچے بڑی تعداد میں موجود ہیں جو عمران محمد کی بازیانی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کی لہر میں اضافہ ہوا ہے جس کے ردعمل میں بلوچستان کے طول و عرض میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔

گوادر میں گزشتہ روز نعمان اسحاق ولد اسحاق بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کو انتظامیہ کی یقین دہانی پر ختم کیا گیا تھا لیکن لواحقین نے عندیہ دیا ہے کہ اگر نعمان اسحاق اور دیگر جبری گمشدگان کی رہائی عمل میں نہیں آئی تو ضلع گوادر میں جبری گمشدگان کے لواحقین مشترکہ طور پر احتجاج کرکے سی پیک روڈ پر دھرنا دیں گے۔

انسانی حقوق کے ادارے بلوچستان میں جبری گمشدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں جس کی ذمہ دار پاکستانی فوج ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

امریکہ نے گوانتاناموبے کے 11 یمنی قیدی عمان منتقل کر دیے

منگل جنوری 7 , 2025
امریکہ نے گوانتاناموبے کے حراستی مرکز میں قید 11 یمنی قیدیوں کو رہا کر کے عمان کے حوالے کر دیا ہے۔ ان قیدیوں پر کوئی باقاعدہ الزام عائد نہیں کیا گیا تھا، اور وہ دو دہائیوں سے زائد عرصے سے امریکی حراست میں تھے۔ ان یمنی شہریوں کی رہائی کا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ