شیعہ سنی تفریق پیدا کرنے کے الزام میں قم سے ایک شخص گرفتار، دزاپ منتقل کیا جائے گا 

دزاپ (مانیٹرنگ ڈیسک)  شیعہ و سنی اتحاد کو نقصان پہنچانے کے الزام میں قم سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جسے عدالتی کارروائی کے لیے دزاپ منتقل کیا جائے گا۔ 

دزاپ کے دادستان عمومی و انقلاب کے مطابق، شیعہ اور سنیوں کے درمیان اتحاد کے اصول کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کو قم میں گرفتار کیا گیا۔ اسے زاہدان منتقلی کے بعد عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صوبائی پراسیکیوٹر مہدی شمس آبادی نے بتایا کہ سپاہ کی انٹلیجنس معلومات کی بنیاد پر بلوچستان و سیستان میں اس شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد مقدمہ قم کے دادسرای عمومی و انقلاب کو بھیجا گیا۔ 

پراسیکیوٹر دزاپ نے مزید کہا کہ تفتیش کار کے حکم پر ملزم کو گرفتار کیا گیا اور اطلاعات سپاہ کے حوالے کیا گیا ہے۔ عدالتی کارروائی کے لیے اسے جلد دزاپ جیل منتقل کیا جائے گا۔مقامی میڈیا نے اس شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مولوی عبدالحمید  پورے ملک کے لیے وحدت کا تحفہ  ہیں ، توہین کے مرتکب شخص سے سختی سے نمٹا جائے ، ایرانی پارلیمان کا مطالبہ

اتوار جنوری 5 , 2025
تھران ( مانیٹرنگ ڈسک ) آج  ایران کے مجلس شورائے اسلامی ( پارلیمان ) کے اجلاس میں، تین اراکین نے حال ہی میں وحدت شکن گفتگو کرنے والے ایک مداح سے سختی سے نمٹنے کا مطالبہ کیا۔ بوکان کے نمائندے  محمد قسیم عثمانی نے اس بارے میں کہ ’’ شہید […]

توجہ فرمائیں

تازہ ترین

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ