پسنی کے رہائشی بولان کریم کو لاپتہ ہوئے 12 سال مکمل لواحقین اور شہریوں کی جانب سے بازیابی کے لیے ریلی نکالی گئی

گوادر  ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ضلع گوادر کے علاقہ پسنی میں لاپتہ دوستین بلوچ(بولان کریم ) کی گمشدگی کو 12 سال مکمل ہونے پر اُسکی لواحقین اور پسنی کے شہریوں  نے پسنی پریس کلب سے لیکر  جے ایس بنک تک ایک ریلی نکالی۔


ریلی میں خواتین اور بچے بھی شامل تھیں۔
ریلی میں شامل مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جس پر بولان کریم سمیت دوسرے لاپتہ افراد کی بازیابی کے نعرے درج تھے۔

احتجاجی ریلی سے مظاہرین نے اپنے خطاب میں کہا کہ بولان کریم کو لاپتہ ہوئے آج 12 سال مکمل ہوگئے ہیں اور جو بچے اُس وقت بچے تھے اب  وہ جوان ہوچکے ہیں لیکن بولان کریم ابھی تک بازیاب نہیں ہوسکا ہے۔
انھوں نے کہا کہ بولان کریم کی ماں 12 سال سے اس انتظار میں ہے کہ کب اُسکا بیٹا بازیاب ہوکر گھر آجائے گا اْور اس 12 سالوں میں اُسکی ماں اور بہنوں نے ایک ازیت ناک زندگی گزاری ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت شہید فدا احمد چوک پر آٹھ دنوں سےجاری دھرنا وکلا کی ثالثی میں ختم

اتوار جنوری 5 , 2025
تربت ( مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں وکلا کی ثالثی میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مزاکرات کے بعد شہید فدا چوک پر تقریبا ایک ہفتے سے جاری دھرنا ختم کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان بلوچ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ