حب پولیس طالب علم صحافی زبیر بلوچ کی بازیابی کیلئے دھرنا دینے والے مظاہرین پر ایف آئی درج کرلی

حب ( مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان ضلع لسبیلہ حب چوکی  پولیس نے جبری لاپتہ ہونے والے طالب علم زبیر بلوچ کی بازیابی کیلئے دھرنا دینے والے مظاہرین پر کار سرکار میں مداخلت، پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی ، روڈ بلاک  اور پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے کے الزامات لگاکر ایف آئی آر درج کی ہے۔

ایف آئی آر میں زبیر بلوچ کے لواحقین سمیت یکجہتی کمیٹی کے ارکان و سیاسی کارکنوں کے نام شامل کیئے گئے ہیں جن میں عارف بلوچ، ماہ زیب بلوچ ، جاوید ، عبداللہ اور دیگر کئی خواتین بھی شامل ہیں۔

یاد رہے حب چوکی سے جبری لاپتہ کیئے گئے زبیر بلوچ کی بازیابی کیلئے انکے لواحقین نے حب بائی پاس پر دو روز تک دھرنا دیکر انکی رہائی تک احتجاجی مظاہرہ جاری رکھاتھا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مکران بلوچ نسل کشی اور جبری گمشدگیوں کے خلاف دو مقامات پر احتجاج جاری

جمعرات جنوری 2 , 2025
کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سمیت دو مقامات پر ظریف عمر اور نوید حمید کے قتل پر تربت میں احتجاج جاری ہے جب کہ زمان جان اور ابوالحسن کی رہائی کے لیے ہوشاپ زیرو پوائنٹ پر سی پیک شاہراہ بدستور بند رکھا […]

توجہ فرمائیں

تازہ ترین

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ