تربت: جبری طور پر لاپتہ ہونے والے زمان اور ابوالحسن کے اہل خانہ کا عدم بازیابی کے خلاف ایک بار دھرنا

کیچ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہونے والے زمان جان اور ابوالحسن بلوچ کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ کی یقین دہانیوں کے باوجود زمان جان اور ابوالحسن بلوچ تاحال بازیاب نہیں ہوئے،انہوں نے ایک بار سی پیک روڈ کو ہوشاپ سے غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا۔

زمان جان اور ابولحسن بلوچ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان دونوں کو ڈسٹرکٹ کونسل کیچ کے چیئرمین اوتمان بلوچ نے اپنے گھر بُلا کر جبری طور پر گمشدہ کیا تھا جس کے خلاف ہم نے سی پیک روڈ کو ہوشاپ کے مقام سے بند کر کے دھرنا دیا، دھرنے کے مقام سے انتظامیہ اور حکومتی نمائندوں سے مزاکرات میں ہمیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ دو دنوں کے اندر زمان اور ابولحسن بلوچ کو بازیاب کیا جائے گا، مگر آج پانچ دن گزرنے کے باوجود انہیں اب تک بازیاب نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی ہمیں یہ بتایا جارہا ہے کہ وہ اس وقت کہاں اور کس کی قید میں ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور حکومت مسلسل جھوٹے بہانوں اور مختلف طریقوں سے ہمیں ہراساں کررہی ہے۔ ہم نے سی پیک روڈ سے اپنا دھرنا اس لیے ختم کیا تھا کہ دو دنوں کے اندر ہمارے پیاروں کو بازیاب کردیا جائے گا مگر حکومت دیے گئے وقت پر زمان اور ابولحسن کو بازیاب کرنے میں ناکام رہی اس لیے آج ایک بار پھر سے سی پیک روڈ کو بند کر کے دھرنا دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج رات تک انہیں بازیاب نہیں کیا گیا تو ہوشاپ کے مقام پر سی پیک شاہراہ غیر معینہ مدت تک بند کرینگے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ظریف عمر کے قاتل میں ملوث فورسز اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے انہیں سزا دی جائے ۔ مظاہرین

منگل دسمبر 31 , 2024
تربت ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ یکجہتی کمیٹی اور تمپ کے رہائشی مقتول ظریف عمر، نوید حمید کے لواحقین نے ، شہید فدا چوک سے ڈپٹی کمشنر آفس تک احتجاجی ریلی نکالی اور ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دھرنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی نے ظریف عمر اور […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ