گورکوپ: آئی ای ڈی حملے میں پاکستانی فوج کے 5 اہلکار ہلاک کیے۔ بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے گذشتہ روز کیچ کے علاقے گورکوپ میں قابض پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بناکر دشمن فوج کو جانی نقصان پہنچایا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے جمک کے مقام پر دن بارہ بجے کے قریب قابض فوج کو ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تمام پانچ اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ان کی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دریں اثناء ایک اور حملے میں سرمچاروں نے گذشتہ روز صبح سویرے مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں مَرو کے قریب آپریشن کی غرض سے پیش قدمی کرنے والی قابض پاکستانی فوج اور نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دشمن کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے آخر میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلیدہ: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ایک زخمی

منگل دسمبر 31 , 2024
ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ الندور میں نامعلوم مسلح افراد نے دو افراد کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق مقتول کی شناخت حکیم ولد سلیم کے نام سے ہوئی ہے جو بلیدہ میسکی کا رہائشی ہے۔ زخمی شخص کی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ