احتجاج کا 5683 دن | امن ، انصاف ، برابری اور رواداری میں ہی انسانیت کی بقاء ہے ۔ ماما قدیر بلوچ

شال ( نامہ نگار ) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز ( وی بی ایم پی ) کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 5683 دن پورے ہوگئے۔ وی بی ایم پی بلوچ جبری لاپتہ افراد کی بازیابی اور متاثرین کے لیے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کرتی ہے۔

نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری چنگیز بلوچ ، صوبائی انفارمیشن سیکریٹری عبیداللہ لاشاری نے کیمپ آکر اظہار یکجہتی کیا۔

انھوں نے اس موقع پر جبری لاپتہ افراد سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا جبری گمشدگی کا مسئلہ کسی ایک  فرد ، سیاسی جماعت اور تنظیم کا نہیں بلکہ انسانی مسئلہ ہے اس پر تمام سیاسی قوتوں کو ہم آواز ہونا ہوگا۔

ماما قدیر نے وفود سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا اس بات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ جبری گمشدگی اور لوگوں کو اغواء کرنے لیے پاکستانی فورسز ڈیتھ اسکواڈز بھی استعمال کر رہی ہیں۔ انھیں مکمل چھوٹ حاصل ہے جو جبری گمشدگیوں میں بالواسطہ ملوث ہیں۔ ان جرائم پیشہ افراد نے خوف کا ماحول پیدا کیا ہے۔

انھوں نے کہا سیاسی جدجہد طاقت کے زور پر نہیں دبائے جاسکتے ریاست کو سیاسی ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے نہتے افراد پر طاقت آزمائی سے گریز کرنا چاہیے۔دنیا میں امن، انصاف، برابری اور رواداری کے اصولوں کو اپنانے میں ہی انسانیت کی بقاء مضمر ہے اور ان اصولوں کو پاوں تلے روند کر امن اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنا نا ممکن ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گوادر  پاکستانی فورسز کو دو بم حملوں میں نشانہ بنایاگیا

اتوار دسمبر 29 , 2024
گوادر ( مانیٹرنگ ڈیسک) ضلع گوادر پانوان لانڈو میں فورسز قافلے کو ریموٹ بم اور تحصیل جیونی کنز میں فورسز کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ۔ دونوں بم حملوں میں فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچاہے ۔ واقعات کے بعد ھلاک زخمی اہلکاروں کو ہسپتال پہنچادیاگیا ہے ۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ