دزاپ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مغربی بلوچستان کے انتظامی یونٹ بلوچستان سیستان کے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ اس سال کا موسم خزاں، گزشتہ آٹھ سالوں میں صوبے کا سب سے خشک موسم خزاں رہا ہے۔
ایرانی خبررساں ادارے مہر کی رپورٹ کے مطابق، محسن حیدری نے بدھ کے روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ زرعی سال کے آغاز سے اب تک، صوبے میں اوسط بارش صرف ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے، جو کہ اس مدت کے طویل مدتی اوسط سے 93 فیصد کم ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اس عرصے میں صوبے کی طویل مدتی اوسط بارش 13.9 ملی میٹر رہی ہے اور بلوچستان و سیستان نے خزاں کی بارشوں میں کمی کے لحاظ سے ملک میں ریکارڈ قائم کیا ہے۔
حیدری نے مزید کہا کہ ایک سالہ دورانیے (تا اختتام آبان 1403 ، ایرانی سال) کے لیے اسٹینڈرڈائزڈ پریسیپیٹیشن ایواپوٹرانسپیریشن انڈیکس (ایس پی ای آئی) کے مطابق، صوبے کے 97.8 فیصد رقبے کو خشک سالی کا سامنا ہے۔ اس میں سے 7.6 فیصد کو ہلکی خشک سالی، 18.7 فیصد کو معتدل خشک سالی، 26.6 فیصد کو شدید خشک سالی، اور 44.9 فیصد کو انتہائی شدید خشک سالی کا سامنا ہے۔
انھوںنے صوبے پر خشک سالی کے اثرات کے بارے میں کہا کہ خشک سالی نے آبی وسائل، زراعت اور خاص طور پر دیہی علاقوں میں عوام کی معیشت پر سنگین اثرات مرتب کیے ہیں۔
انھوںنے مزید کہا کہ بارشوں میں کمی کی وجہ سے زیر زمین پانی کی سطح میں شدید کمی، چشموں اور کھنوں کے بہاؤ میں کمی، اور پینے کے پانی کے معیار میں گراوٹ آئی ہے۔ یہ صورت حال، زرعی پیداوار کے لیے سنگین خطرہ ہونے کے علاوہ، دیہات کے بہت سے مکینوں کو شہروں کی طرف نقل مکانی پر مجبور کر رہی ہے۔
انھوں نے وضاحت کی کہ بلوچستان و سیستان صوبہ گزشتہ دو دہائیوں سے مسلسل خشک سالی کا شکار ہے اور 10 سالہ مدت کے لیے ایس پی ای آئی کے مطابق صوبے کے 99.7 فیصد رقبے پر خشک سالی کے اثرات موجود ہیں۔ یہ صورت حال ملک کی طویل ترین خشک سالی کے ادوار میں سے ایک ہے۔
حیدری نے صوبے کی موسمی پیش گوئی کے بارے میں کہا کہ ہم آہنگی کے نمونوں، دوری تعلقات، اور مختلف پیش گوئی ماڈلز کے مطابق، صوبے کی اوسط بارش دی ماہ کے وسط تک معمول سے کم رہے گی، جبکہ دی ماہ کے وسط سے اسفند تک بارشوں میں طویل مدتی معمول کے دائرے میں اتار چڑھاؤ رہے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ صوبے کے شمالی حصے میں اوسط درجہ حرارت بھمن کے وسط تک معمول کے دائرے میں ہوگا، جبکہ جنوبی حصے میں یہ معمول سے 0.5 سے 1 ڈگری زیادہ ہوگا۔ اس کے علاوہ، بھمن کے وسط سے اردیبهشت تک صوبے کے اوسط درجہ حرارت میں 1 سے 2 ڈگری کا اضافہ متوقع ہے