کرخ میں لائبریری تو موجود ہے مگر تمام بنیادی ضروریات زندگی سے محروم رکھا گیا ہے، اہل علاقہ

خضدار ( پریس ریلیز ) عوامی حلقوں نے جاری بیان میں کہاہے کہ  بلوچستان ضلع خضدار تحصیل کرخ کے علاقے میں طلبہ کی تعلیم و تحقیق کے لیے ایک لائبریری قائم کی گئی ہے، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ لائبریری میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ نہ بجلی کا نظام موجود ہے، نہ پانی کی سہولت، اور نہ ہی صفائی کا مناسب انتظام موجود ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ یہ حالت ان طلبہ کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہے جو علم کی جستجو کے لیے اس لائبریری کا رخ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، یہ حکومت اور متعلقہ افسران کی جانب سے عدم توجہی کا مظہر ہے۔

اہل علاقہ اور طلبہ نے ڈپٹی کمشنر اور دیگر متعلقہ افسران سے اپیل کی ہے کہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لیں اور لائبریری میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ یہ منصوبہ طلبہ کے لیے واقعی فائدہ مند ثابت ہو۔

انھوں نے کہاہے کہ یہ لائبریری نوجوان نسل کے مستقبل کے لیے اہم ہے، اور اس پر فوری توجہ دینا متعلقہ حکام کی ذمہ داری ہے

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ڈیرہ اللہ یار میں پاکستانی فورسز پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی

جمعہ دسمبر 27 , 2024
بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیرہ اللہ یار میں مچھلی مارکیٹ کے قریب گزشتہ شب ہمارے سرمچاروں نے پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو ایک ریمورٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ