شال  ،گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ،پریشرمیں کمی کیخلاف احتجاج، گاہی خان چوک پردھرنا دیا گیا

شال (مانیٹرنگڈیسک)گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اورگیس پریشرمیں کمی کیخلاف اہلیان سریاب کاشدیداحتجاج، گاہی خان چوک پردھرنادے کرسڑک کو بلاک کردیا، جس کی وجہ سے ہرقسم کی ٹریفک معطل ہوگئی اورسڑک کے دونوں جانب دوردورتک چھوٹی بڑی مسافراورمال بردارگاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

مظاہرین نے سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کیخلاف شدیدنعرے بازی کی۔

مظاہرین کاکہناتھا کہ موسم کی خنکی میں اضافے کیساتھ مختلف علاقوں میں گیس غائب ہوگیا ہے، آئے روزاعلانیہ اورغیراعلانیہ طورپرگیس بندکردی جاتی ہے اورسوئی سدرن گیس کمپنی حکام معذرت کرکے سب کچھ اچھاہے کاراگ الاپتے ہیں جوباعث تشویش ہے، گیس بندہونے کی صورت میں عوام اپنی جیب سے اضافی اخراجات کرکے سوختنی لکڑی اورایندھن کے متبادل ذرائع کابندوبست کرتے ہیں مگرستم ظریفی کی بات یہ ہے کہ ماہانہ بلوں میں کوئی کمی نہیں کی جاتی۔

انہوں نے بتایاکہ گیس پریشر کی کمی اورگیس کی بندش کی وجہ سے معمولات زندگی متاثرہورہے ہیں جبکہ خواتین کو گھریلوامورخانہ داری کی انجام دہی میں بھی دشواری کاسامناکرناپڑتا ہیں،موسم سردی کی شدت میں اضافے کیساتھ بچے اوربزرگ افراد کی مشکلات بھی بڑھ گئے ہیں ۔

مظاہرین نے کہا کہ سردیوں کے موسم میں جان بوجھ کرگیس بندکرکے لوگوں کوتنگ کیاجارہاہے، بلوچستان سے نکلنے والی گیس سے پاکستان  کے لوگ مستفیدہورہے ہیں مگریہاں کے مقامی لوگوں کامحروم ہونا تشویشناک ہے جس کی وجہ سے مزید محرومیوں میں اضافہ ہورہا ہے۔۔

انہوں نے بلوچستان حکام سے مطالبہ کیا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کے ناروارویئے کانوٹس لیاجائے بصورت دیگر وہ احتجاج کومزید وسعت دیں گے جس کی ذمہ داری سوئی سدرن گیس کمپنی حکام پرعائد ہوگی۔


مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجگور ، سیکورٹی فورسز نے 13 سالہ لڑکے کو جبری لاپتہ کردیا 

جمعہ دسمبر 27 , 2024
پنجگور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان پنجگور کے علاقے سوردو سریکوران میں پاکستانی فورسز نے چھاپہ مارکر  بالاچ ولد صبراللہ کو 10 دن پہلے ان کے گھر سے جبری  طور پر لاپتہ کردیا، علاقائی قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ  فورسز نے بچے پر تشدد بھی کیا ہے اور زخمی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ