
بلوچستان کے علاقے کچھی اور دکی میں دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
لیویز کے مطابق کچھی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے بھورل نامی شخص کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز موقع پر پہنچ گئی، لاش کو قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔
لیویز کی جانب سے مزید کارروائی جاری ہے۔
دوسری جانب دکی میں مقامی کوئلے کی کان میں ٹرالی کی زد میں آکر کان کن جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق کان کن کی شناخت عصمت اللہ ولد حبیب اللہ قوم اچکزئی کے نام سے ہوئی ہے۔
حادثے کے بعد لاش کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے پشین روانہ کر دیا گیا۔