خاران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 دسمبر کو سرمچاروں نے خاران کے علاقے ٹوہ مُلک میں ریاستی آلہ کار نصیر عیسی زئی کو حملے میں نشانہ بنایا جس سے وہ زخمی ہوا۔
انھوں نے کہا ہے کہ نصیر عیسی زئی گزشتہ کئی سالوں سے لیویز اہلکار کے روپ میں دشمن فورسز اور انکے خفیہ اداروں کے لئے کام کررہا تھا۔ تنظیم کے انٹیلیجنس ونگ کے ساتھی کئی عرصے سے اس پر نظر رکھے ہوئے تھے اور انٹلیجنس ونگ کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے 10 دسمبر کو اسے فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بی ایل ایف نصیر عیسی زئی سمیت دوسرے تمام ریاستی مخبروں کو ایک بار پھر تنبیہ کرتی کہ وہ اپنے کرتوتوں سے باز آکر تنظیم کے سامنے خود کو پیش کریں بصورت دیگر انکا انجام قوم دشمنوں جیسا ہوگا۔
انھوں نے آخر میں کہا ہے کہ بی ایل ایف ریاستی آلہ کار پر حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک قابض فوج اور ریاستی آلہ کاروں کو نشانہ بناتے رہےگی۔