تربت ایک اور نوجوان کو پاکستانی فورسز نے گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا۔

کیچ سے فورسز ہاتھوں نوجوان جبری لاپتہ، تفصیلات کے مطابق 13 جنوری 2024 کو آبسر یعقوب محلہ کے رہائشی شہاب الدین ولد عبد الواحد کو سنگانی سر پرانے چنگی کے مقام پر دوپہر 2 بجے پاکستانی قابض فورسز نے حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیاہے۔

کیچ آپسر سے نوجوان جبری لاپتہ

لاپتہ نوجوان کے بھائی نے ریاستی اداروں سے اپیل کی ہے کہ لاپتہ شہاب الدین اگر گناہ گار ہے تو اسے پولیس کے حوالے کر کے عدالت میں پیش کریں اور اگر بے گناہ ہے تو اسے بحفاظت بازیاب کریں۔

دوسری جانب علاقہ مکینوں نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک طرف ہماری مائیں بہنیں شدید سردی میں اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے اسلام آباد پریس کلب میں دھرنا دینے پر مجبور ہیں اور دوسری طرف ریاستی اداروں کی جانب سے اس طرح بغیر وارنٹ کے اٹھانا انتہائی تشویش ناک عمل ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بی این ایم ترجمان : برطانوی پارلیمنٹ میں پیش کی گئی قرار داد کا شکریہ، بلوچ اپنی سرزمین کا مکمل اختیار چاہتی ہے

اتوار جنوری 14 , 2024
ہمیں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال سے نکلنے کے لیے عالمی برداری کی مدد کی ضرورت ہے۔

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ