خاران سے متعدد افراد جبری لاپتہ ، کیچ و کراچی سے دو بازیاب ہوگئے

خاران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع خاران سے  پاکستانی فورسز نے گھروں پر چھاپہ مار کر معتدد افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔


جن میں سے  دو افراد کی شناخت رحیم الدین ولد حاجی خدا نظر سیاہ پاد اور حافظ محی الدین سیاہ پاد کے ناموں سے ہوا ہے۔ ہجبکہ دیگر افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

دوسری جانب رواں سال 10 نومبر کو دشت کھڈان میں پاکستانی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا تھا۔ ان میں سے ایک شخص طلال ولد عمر آج صبح بازیاب ہو ا ہے۔

اسی طرح ایک اور نوجوان نیاز ولد دلمراد، جنہیں دو ماہ قبل 16 اکتوبر کو نیول کالونی کراچی سے مسلح افراد نے اٹھا کر لاپتہ کیا تھا، گزشتہ رات 18 دسمبر کو وہ بھی  بازیاب ہواہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ، نسیمہ بلوچ ، صبغت اللّٰہ شاہ جی اور کیچ کے سنیئر وکلا بری

جمعہ دسمبر 20 , 2024
تربت(مانیٹرنگ ڈیسک )  جوڈیشنل مجسٹریٹ تربت شاکر علی بلوچ کی عدالت نے ایک مقدمہ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ،  نسیمہ بلوچ ،صبغت اللّٰہ شاہ جی، کیچ بار ایسوسی ایشن کے صدر مجید شاہ ایڈوکیٹ، مکران ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر محراب گچکی ایڈوکیٹ، […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ