شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) شال ، کراچی مسافر کوچ مالکان کی جانب سے سوراب کسٹم کے خلاف سوراب کے مقام پر احتجاج جاری ۔ احتجاج کرنے والے مسافر کوچ مالکان و ڈرائیوروں نے گاڑیاں کھڑی کر کے مرکزی شاہراہ پر ٹائر جلا کر روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کر دیا ۔

دوسری جانب مچھ میں گیس پریشر کمی اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف خواتین نے مچھ لنک روڈ کواحتجاج بند کر دیا۔
احتجاج کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

