دشت اور پنجگور حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

شال ( مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے دشت اور پنجگور میں قابض پاکستانی فوج کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بناکر دو اہلکار ہلاک کردیئے۔

انھوں نے کہاہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے آج تین بجے کے وقت کیچ کے علاقے دشت، جت بازار میں قابض پاکستانی فوج کے موٹر سائیکل سوار اہلکاروں کو ایک ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کی زد میں آنے سے دونوں اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے اور ان کی موٹر سائیکل تباہ ہوگئی۔

انھوں نے کہاہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے اتوار کی شب پنجگور کے علاقے گڈگی بازار میں واٹر سپلائی کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ کے حفاظتی چوکیوں کو حملے میں نشانہ بنایا، سرمچاروں نے دشمن فوج پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا اور گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے، جس کے نتیجے میں کم از کم تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ بلوچ لبریشن آرمی ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مچھ ، سوراب شال ، کراچی مرکزی شاہرائیں بند گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں

پیر دسمبر 16 , 2024
شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) شال ، کراچی مسافر کوچ مالکان کی جانب سے سوراب کسٹم کے خلاف سوراب کے مقام پر  احتجاج جاری  ۔ احتجاج کرنے والے مسافر کوچ مالکان و ڈرائیوروں نے گاڑیاں کھڑی کر کے مرکزی شاہراہ پر ٹائر جلا کر روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ