جھاؤ پاکستانی فوجی قافلہ پر مسلح افراد کا حملہ

آواران: تحصیل جھاؤ کے علاقہ سیڑ میں نامعلوم مسلح افراد نے قابض پاکستانی فوجی قافلے کو گھیر کر راکٹ لانچرز اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کرکے جانی مالی نقصان سے دو چار کردیا اور فرار ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق یہ حملہ فورسز قافلہ پر آج الصبح کیاگیا، جو کافی دیر تک جاری رہا۔ جہاں متعدد دھماکوں کی آواز سنی گئی۔ خدشہ ہے کہ فورسز کو بھاری جانی مالی نقصان پہنچا ہے۔

آخری اطلاع تک حملے کی ذمہداری تاحال کسی بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔ مگر اس سے قبل ایسے بڑے حملوں کی ذمہداریاں بلوچستان لبریشن فرنٹ قبول کرتی آئی ہے ۔

گزشتہ روز کیچ بلیدہ گلی میں فورسز کو بم اور فائرنگ میں نشانہ بناکر پانچ اہلکار ھلاک اور میجر سمیت ایک اہلکار کو زخمی کرنے کی ذمہداری بی ایل ایف نے قبول کی تھی اور حملے اور اہلکاروں کی ھلاکتوں کی تصدیق قابض پاکستانی فوج کے ترجمان آئی ایس پی آر نے بھی کی ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

حکومت مسئلے کو مزید الجھا رہی ہے اور ہمارے جدوجہد کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ بی وائی سی کراچی

اتوار جنوری 14 , 2024
کراچی بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ حکومت و حکومتی ادارے ہمارے مطالبات کو سنجیدگی سے سلجھانے کے بجائے آئے دن اپنے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے ایف۔آئی۔آر و ہراساں کرکے مسئلے کو مزید الجھا رہی ہے۔ اور طاقت کا استعمال کرکے ہمیں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ