شال ،بولان (مانیٹرنگ ڈیسک) شال گیس لیکیج دھماکہ اور ڈھاڈر میں باراتیوں کو حادثہ دو خواتین ھلاک 20 افراد زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق شال خوشحال روڈ پشتون آباد کاکڑ کالونی میں صبح چھ بجے کے قریب گیس لیکیج کی وجہ سے ایک گھر میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں2 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ پولیس اور متعلقہ حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔
علاوہ ازیں بولان ڈھاڈر کے قریب باراتی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں دو خواتین ھلاک اور 18 افراد زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ صبری کے مقام پر پیش آیا ۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کیا گیا، جہاں انہیں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔
ایم ایس سول ہسپتال ڈھاڈر کے مطابق، حادثے میں ھلاک ہونے والی دو خواتین کا تعلق ڈھاڈر سے ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار افراد کا تعلق بھی ڈھاڈر سے ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔