مستونگ ( ویب ڈیسک ) بلوچستان ضلع مستونگ تحصیل دشت کے علاقہ مرو سے پاکستانی فورسز نے سمیع کرد ولد در محمد نامی نوجوان کو کو انکے چچازاد بھائی کے ساتھ حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا جو تاحال لاپتہ ہیں ۔
بلوچ وائس فار مسنگ پرسنز نے اپنے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا ہے کہ خاندانی زرائع نے تصدیق کی ہے کہ سمیع کرد ولد درمحمد کو فورسز نے گزشتہ ماہ 9 نومبر کو انکے چچا زاد بھائی کے ہمراہ حراست میں لیا تھا تب سے لاپتہ ہیں ۔