زر آباد ،مشکے کا رہائشی دکاندار مسلح افراد کی فائرنگ سے ھلاک

مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص ھلاک

مغربی بلوچستان کے علاقہ زرآباد کی مرکزی شہر جولو میں نامعلوم مسلح پرژوسواروں نے دکان میں گھس کر پسٹل سے فائر کرکے مشرقی بلوچستان کے علاقہ مشکے کندھڑی کے رہائشی 45 سالہ ظاہر ولد ولی محمد نامی شخص کو ھلاک کردیا اور فرار ہوگئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتول مشرقی بلوچستان سے 2020 میں آئے دن کی پاکستانی فوج کی فوج کشیوں سے تنگ آکر مغربی بلوچستان ہجرت کرکے چلے گئے تھے اور وہاں دکانداری کرتے تھے کہ انھیں دو مسلح کارسواروں نے ہفتہ کی صبح تقریبا گیارہ ساڑھے گیارہ بجے کے وقت دکان میں گھس کر پسٹل سے دو گولیاں پیشانی اور دل پر مار ھلاک کردیا اور فراد ہوگئے ۔

بعد ازاں مقامی پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا ۔اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

آپ کو معلوم ہے مشرقی بلوچستان سے آئے روز کی پاکستانی فوج کشیوں سے تنگ آکر ہزاروں خاندان افغانستان مغربی بلوچستان ایران علاوہ دیگر خلیجی ممالک یورپ کنیڈا امریکہ وغیرہ ہجرت کرکے مہاجرت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔نقل مکانی کرنے والوں میں زیادہ وہ خاندان ہیں جن کے پیارے پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ یا ھلاک کیے جا چکے ہیں ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

پاکستانی فوج کے ہاتھوں ایک نوجوان جبری  لاپتہ

اتوار جنوری 14 , 2024
بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فوج نےاسماعیل ولد جمعدار محمد بخش نامی ایک نوجوان کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے مذکور نوجوان تمپ کے علاقہ کوھڑ کا رہائشی ہے جنہیں گذشتہ دنوں رات گئے فورسز نے چھاپہ مارکر حراست میں لیا تھا، جس […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ