بلوچستان کتاب کاروان آج تیروھیں روز بھی جاری رہا۔ بساک

بساک کی جانب سے 13 ویں روز بھی کتاب میلہ جاری

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ نئے سال کے آغاز سے شروع ہونے والے کتب میلہ بلوچستان کتاب کاروان بلوچستان بھر میں جاری ہے جہاں مختلف علاقوں میں کتب میلوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ پچھلے تین دنوں میں کلات، خضدار، پسنی، پیشُکان، بل نگْور دشت، شاپُک، ھیرونک، تجابان، سبی، کولپور، مچھ، بھاگ ناڑی بولان، بارکھان، کوہلو، نوکنڈی سمیت دیگر علاقوں میں کتب میلے لگائے گئے۔ طلبا و طالبات، ادیب، استاد، سماجی شخصیات سمیت مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے اسٹالوں کا دورہ کرکے اپنی پسند کی کتابیں خریدیں۔

مرکزی ترجمان نے بیان کے آخر میں کہا ہے کہ بلوچستان کتاب کاروان تقریباً بلوچستان کے ہر حصے تک پہنچی چکی ہے جبکہ یہ کیمپئین آنے والے دنوں میں بھی مختلف مقامات پر جاری رہے گا جس میں کل سوراب میں کتب میلہ لگایا جائے گا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بلیدہ میں 5 فوجی اہلکار بم دھماکہ میں ھلاک ہوگئے ۔ آئی ایس پی آر

اتوار جنوری 14 , 2024
راولپنڈی پاکستانی قابض فوج کے ترجمان آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں کہاہے کہ ‏بلوچستان ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں مسلح افراد نے بم اور فائرنگ میں 5 فوجی اہلکار سپاہی ٹیپو رزاق (عمر: 23 سال، رہائشی ضلع ساہیوال)، سپاہی سنی شوکت (عمر: 24 سال، رہائشی ڈسٹرکٹ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ