ژوب (ویب ڈیسک ) بلوچستان ضلع ژوب کے علاقے تورہ درگہ کے قریب سرہ توئی میں پاکستانی فورسز نے دعوی کیاہے کہ فوج کشی کے دوران سرہ توئی میں سیکورٹی فورسز فوج کشی کے دوران 15 افراد کو اس ھلاک کردیا جب وہ افغانستان سے پاکستان کی سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک فورسز اہلکار ھلاک ہواہے ۔
فورسز نے دعوی کیاہے کہ انکے قبضہ سے جدید قسم کے اسلحہ گولہ و بارود برآمد کر لیا گیا ہے ہلاک ہونے والوں کی نعشیں فورسز کی تحویل میں ہیں۔
دوسری جانب آزاد ذرائع سے اس بات کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے کہ واقعی یہ لوگ مسلح تھے اور مقابلے میں مارے گئے ہیں یا پہلے سے زیر حراست جبری لاپتہ افراد کو جعلی مقابلے میں مارا گیا ہے ۔