حق دو تحریک ریاست کی جابرانہ پالیسیوں کا حصہ دار  اور انسانیت کے خلاف شریک جرم ہے۔ ڈاکٹر نسیم بلوچ

شال ( نمائندہ خصوصی )  حق دو تحریک نے  بلوچ عوام کے حقوق اور جبری گمشدگیوں کے نام پر سیاست کی لیکن اب اس کا عمل ایک متضاد تصویر پیش کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہار بلوچ نیشنل مومنٹ بی این ایم کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے جاری بیان میں کیاہے ۔

انھوں نے کہاہے کہ حق دو تحریک  کی قیادت نے پاکستان کے انتخابی عمل میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے بلوچ قوم کے حقیقی مسائل کو اپنے مفادات اور اقتدار کے لیے استعمال کیا۔ ماضی ان کا جبری گمشدگیوں اور بلوچ عوام کی حالت زار پر سخت موقف تھا جس سے اب وہ آسانی سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

ان حالات میں بلوچستان میں جبری گمشدگیوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔ پاکستان کی بدنام زمانہ مارو اور پھینکو کی پالیسی عروج پر  تھا کہ حق دو تحریک نے پاکستانی اسمبلیوں میں رہنے کا انتخاب کیا۔اس سے وہ بلوچستان میں ریاست کی جابرانہ پالیسیوں میں  حصہ دار  اور انسانیت کے خلاف شریک جرم بن چکی ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ بلوچ قوم کھوکھلے نعروں سے دھوکا نہ کھائیں بلکیں حق دو تحریک کے حقیقی ایجنڈے کو پہچانیں۔ وہ قوتیں جو اپنے ذاتی مفادات کے لیے بلوچ جدوجہد آزادی کا استحصال کرتی ہیں ان کء خلاف ہمیں  بیداری پیدا کرنی ہوگی ۔ ان کی مخالفت اور مزاحمت کرنی ہوگی اور حقیقی قوم دوست طاقتوں کو متحد رکھنا ہوگا۔

ان کے فریب دینے والے ہتھکنڈوں کو سمجھ کر ہی بلوچ  قوم حقیقی آزادی اور آزادی کے لیے کام کرنے والی قوتوں سے اپنی مضبوط وابستگی قائم کرسکتی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجگور، نوشکی اور تربت میں تین حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

جمعرات دسمبر 5 , 2024
شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے پنجگور، نوشکی اور تربت میں تین مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج سمیت انکے آلہ کار کو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا، حملوں میں تین […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ