نوشکی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع مستونگ کے علاقے ریکو چڑی ڈیم سے اغوا ہونے والے 6 مزدور بحفاظت بازیاب ہوگئے ہیں ۔
مذکورہ چھ مزدوروں کی شناخت پک اب ڈرائیور ظہور احمد ساکن شال، ڈمپر ڈرائیور بسم اللہ ساکن شال، حوردین سروے انجنئیر ساکن خیبرپختونخوا ،شیر احمد ساکن وزیرستان ،گجی ساکن شا ل اور ناصر بلوچ ساکن مستونگ شامل ہیں سے ہواہے ۔
آپ کو علم ہے 28 نومبر کو انھیں بلوچ لبریشن آرمی جیئند کے سرمچاروں نے ڈیم سے اٹھایا تھا اس دوران انھوں نے ڈیم پر موجود بھاری مشنری کو بھی آگ لگادی تھی ۔