کراچی: بلوچ نسل کشی کے خلاف ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کردیں،نصیر آباد میں ریلی

کراچی لیاری اور نصیر آباد میں بی وائی سی کی احتجاج

کراچی کے علاقے لیاری میں بلوچ نسل کشی کے خلاف ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرے کے اختتام پر پولیس نے نوجوانوں کو گرفتار کرکے ساؤنڈ سسٹم اپنے ساتھ لے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز بلوچ یکجہتی کمیٹی کی اپیل پر لیاری میں ہزاروں لوگ سڑکوں میں نکل آئے ، جس میں خواتین کی بڑی تعداد شامل تھی۔ احتجاجی ریلی شروع ہونے سے پہلے سندھ پولیس نے رکاوٹیں ڈالتے ہوئے بڑی تعداد میں نفری تعینات کردی۔

مظاہرین نے پولیس رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے احتجاج ریلی نکالی اور دھرنا دے دیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہاکہ جب بلوچستان پکارتا ہے تو لیاری اٹھ کر انکے ساتھ جڑ جاتاہے ۔

پولیس نے متعدد کارکنان کو گرفتار کرکے اسپیکر لے گئے

مظاہرین نے بلوچ نسل کشی کے خلاف اسلام آباد دھرنے اور لواحقین سے اظھار یکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ ریاست بلوچ کش پالیسیوں کا سلسلہ بند کرے۔

نصیر آباد میں بھی ریلی نکالی گئی

علاوہ ازیں بلوچستان کے علاقہ نصیر آباد میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام اسلام آباد مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے ‘بلوچ نسل کشی’ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

حب، آواران، مشکے، اوتھل اور وندر میں ہفتہ کے دن احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی ، بی وائی سی کا اعلامیہ جاری

جمعہ جنوری 12 , 2024
شال کل 13 جنوری کو حب، آواران، مشکے، اوتھل اوروندر میں احتجاجی مظاہرے ہونگے ۔اعلامیہ جاری ۔بلوچ یکجہتی کمیٹی نے سوشل میڈیا پرمائیکر بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ بلوچ نسل کشی کے خلاف جاری تحریک کو سبوتاژ کرنے کی خاطر اب ریاست اس […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ