خضدار ، نوشکی فائرنگ  تین فورسز اہلکاروں سمیت 4 افراد قتل

خضدار( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع خضدار تحصیل باغبانہ میں زمین کےتنازعہ پر 2 گروپوں محمودانی اور خدرانی قبائل ایک دوسرے کے خلاف مورچہ بند ہوگئے ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ھلاک  اور متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

فائرنگ کا واقعہ خضدار کی تحصیل باغبانہ کے علاقے محمودانی میں پیش آیا۔زمین کے تنازع پر دونوں گرپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، لیویز فورس نے ضابطے کی کارروائی کے لیے نعش اور طبی امداد کی فراہمی کے لیے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ لیویز مختلف پہلوؤں سے معاملے کی مزید تفتیش شروع کردی۔ اور لیویز فورس بروقت پہنچ کردونوں گروپوں کے مورچہ زن افراد کی فائرنگ اورجنگ بندی کرادی گئی ہے۔

ادھر ضلع  نوشکی بس اڈہ کے قریب  پاکستان فوج کے اہلکاروں پر مسلح افراد نے حملہ کرکے  تین اہلکار  ھلاک کرکے فرار ہوگئے ہیں ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خضدار دو جبری لاپتہ افراد کی نعشیں   برآمد

پیر دسمبر 2 , 2024
خضدار ( ویب ڈیسک ) آواران کے بعد ضلع خضدار سے بھی دو افراد کی مسخ شدہ نعشیں برآمد ۔ نعشوں کی شناخت جبری لاپتہ ہونے والے عابد حسین ولد غلام حسین عمرانی اور مست خان ولد گہور خان لوٹانی سکنہ نورگامہ کے ناموں سے ہواہے ۔ جو زہری گزان […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ