شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مستونگ سوئی گیس لوڈشیڈنگ نے نوجوان کی زندگی گل کردی گیس دھماکے میں زخمی نوجوان حافظ عجیب ولد عطاء اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

آپ کو علم ہے وہ 25 نومبر کو مستونگ چکل ہارون کے گاؤں میں گیس کے دھماکے میں شدید جھلس جانے کے باعث شدید زخمی ہو گئے تھے۔
علاوہ ازیں پشین سے کراچی جانیوالی مسافر کوچ اوتھل کے قریب دوسرے کوچ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
ادھر نوشکی آر سی ڈی شاہراہ کیشنگی کے مقام پر بارش کے دوران ٹریفک حادثے میں دو افراد کی شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں
زخمیوں میں ایڈوکیٹ محمد امین مگسی اور گلشیر بگٹی ایڈوکیٹ شامل ہیں جن کو علاج کے لیے کوئیٹہ ریفر کر دیا گیا ہے لیویز مزید واقعہ کی تفتیش کر رہی ہے۔
خضدار سمان پل ایریا میں تیزرفتارگاجر سے لوڈ مزدا گاڑی الٹ گئی دوافراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طورپر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیاگیا۔
دریں اثناء دکی غڑواس سے اغواء ہونے والے تعمیراتی کمپنی کے تین مزدور
نصیب اللہ ولد جمعہ خان ،نور محمد ولد سفر خان اور حکمت اللہ ولد عمر خان اقوام مریانی ساکنان کچلاک
بازیاب ہوگئے ہیں ۔
پولیس کے مطابق تینوں مغوی مزدوروں کو اغواء کاروں نے دکی کے پہاڑی میں چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے ۔
پولیس ایچ او کے مطابق 13 نمبر کو مسلح افراد نے دکی تا چمالنگ روڈ تعمیر کرنے والے تعمیراتی کمپنی پر حملہ کرکے مزدوروں کو اغواء کئے تھے اور مسلح افراد نے کمپنی کی مشینری سمیت مکمل سامان اور کیمپ کو آگ لگا کر نزر آتش کردیا تھا ۔