کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع کیچ کے علاقہ تربت میں آج صبح پاکستانی فورسز نے چھاپہ مارکر متعدد افراد کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔
لاپتہ ہونے والے تین افراد کی شناخت ڈاکٹر ظفر ولد محمد رحیم، رحیم جان ولد ڈاکٹر ظفر اور ڈاکٹر محمد کریم ولد بہرام کے ناموں سے ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق فورسز نے اس دوران ڈاکٹر ظفر کے مہمان خانے سے مزید پانچ مہمانوں کو بھی حراست میں لیا ہے جن میں ایک کی شناخت جبار کے نام سے ہوا ہے دیگر کی شناخت تاحال ممکن نہیں ہو سکا ہے۔
ذرائع کے مطابق ان کے علاوہ بھی پاکستانی فورسز نے علاقے سے مزید لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔ جن کے حوالے سے تفصیلات آنا باقی ہیں۔
علاوہ ازیں ڈیرہ بگٹی سے پاکستانی فورسز نے دنگلا ولد حاجی موج بگٹی نامی شخص کو گذشتہ رات ڈیرہ بگٹی کے علاقے محمد کالونی سے حراست میں لے لاپتہ کیا کردیا ہے ،جبکہ اس سے قبل گذشتہ شب پیر محمد ولد پانو بگٹی اور اسماعیل ولد لالو بگٹی نامی افراد کو محمد کالونی سے حراست میں لیکر لاپتہ کیاگیا تھا ۔
خیال رہے کہ پیر محمد کو تیسری مرتبہ پاکستانی فورسز نے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا ہے۔ اس سے قبل دو دفعہ پہلے انہیں اغواء کر کے تشدد کا نشانہ بناکر اور پھر رہا کردیا گیاتھا۔
دوسری جانب بارکھان کے علاقہ بغاؤ سے پاکستانی فورسز نے ستائیس نومبر کو رشید احمد کھیتران ولد ماسٹر گل محمد سکنہ جان کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے ۔
مذکورہ شخص پاکستانی فورسز اس وقت گاڑی سمیت حراست میں لیا تھا جب وہ ڈیرہ غازی خان سے بارکھان جارہا تھا۔