بلوچستان ضلع خاران میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ افراد کے اہلخانہ نے خاران ریڈ زون میں دھرنا دیکر شاہراہ کو بند کردیا۔
بتایا جارہاہے کہ جبری لاپتہ امان اللہ ولد عبدالقادر، محمد داود ولد محمد انور،ارشاد احمد ولد امین اللہ اور امین اللہ ولد عبدالقادر کے لواحقین کی جانب سے روڈ ریڈ زون کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔
دھرنا دینے والوں میں لواحقین کے ساتھ خواتین بھی شامل ہیں، جنھوں نے اپنے پیاروں کے تصاویر والے پوسٹر ہاتھوں میں اٹھا رکھے ہیں۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز کا ماورائے عدالت اس طرح شریف شہریوں کو اٹھا کر انکے خاندان کو پریشان کرنا ناانصافی ہے۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ امان اللہ محمد حسنی ایک شریف شہری ہے دو وقت کی روزی روٹی کمانے میں مصروف تھا ، جبکہ محمد داود، امین اللہ،ارشاد احمد کے لواحقین کا کہنا ہے کہ انکے پیاروں کو کلی جنگل رحمت اللہ سے بلاوجہ اٹھایا گیا چاروں لاپتہ ہونے والوں کے لواحقین میں سے اگر کسی نے کوئی گناء کیا ہے تو انھیں ملک کے عدالتوں میں پیش کریں۔