قلات میں پاکستانی فوج کے 10 اہلکار ہلاک کردیئے گئے – بی ایل اے

قلات ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ روز قلات کے علاقے ہربوئی میں قابض پاکستانی فوج کو دو مختلف آئی ای ڈی حملوں میں نشانہ بنایا، جن میں 10 دشمن اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

انھوں نے کہا ہےکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے سوموار کی صبح قلات کے علاقے ہربوئی میں قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ مذکورہ علاقے میں فوجی جارحیت کی غرض سے پیش قدمی کرنے والے فوجی قافلے کی سیکورٹی کیلئے ایک پوسٹ میں جمع تھے۔

سرمچاروں نے دشمن فوج کے خالی پوسٹوں میں پہلے ہی سے دھماکہ خیز مواد نصب کردیا تھا، دشمن فوج کے چودہ اہلکار جب مجمع کی صورت میں مذکورہ پوسٹ میں جمع ہوئے تو سرمچاروں نے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے انہیں دھماکے میں نشانہ بنایا۔ دھماکے کے نتیجے میں دشمن فوج کے 9 اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ کم از کم چار اہلکار زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ دشمن اہلکاروں کی لاشیں گذشہ روز پورا دن اسی مقام پر پڑے رہے، شام کے وقت جب دشمن فوج کی گاڑیاں مذکورہ علاقے میں پہنچیں تو سرمچاروں نے ایک اور ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں دشمن فوج کو نشانہ بنایا، دھماکے کی زد میں آنے سے پاکستان فوج کا مزید ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور دو زخمی ہوگئے جبکہ ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا ہےکہ بلوچ لبریشن آرمی ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قابض پاکستانی فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت بم دھماکہ میں زخمی نوجوان فورسز کی قید میں ھلاک ہوگیا ،لواحقین کا فورسز پر نوجوان کو قتل کرنے کا الزام ،نعش حوالے بھی نہیں کیاجارہاہے ۔لواحقین

منگل نومبر 26 , 2024
کیچ ( نامہ نگار ) بلوچستان ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت تعلیمی چوک پر  فورسز چوکی پر  بم حملے کے دوران راہ گیر نوجوان زخمی ہوا، فورسز نے زخمی کو ہسپتال لانے بعد لاپتہ کردیا ، بعد ازاں لواحقین کو فون کیاگیا کہ وہ ھلاک ہوا ہے نعش لے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ