تمپ اور زامران حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے تمپ اور زامران میں دو مختلف کاروائیوں میں قابض پاکستانی فوج کی رسد اور عسکری کمپنی کے مشینری کو نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا ہےکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے تمپ کے علاقے شاہ آپ میں قابض پاکستانی فوج کے کیمپ کیلئے راشن لیجانے والی گاڑی کو راشن سمیت قبضے میں لے لیا۔ سرمچاروں نے ڈرائیور کو تنبیہہ کرکے چھوڑ دیا۔

انہوں نے کہا ہےکہ قابض فوج سرمچاروں کے حملوں کے باعث سیول گاڑیوں کو اپنی رسد کیلئے استعمال کررہی ہے۔ ہم پہلے ہی واضح کرچکے ہیں قابض فوج کو رسد پہنچانے والے افراد اپنے جانی و مالی نقصان کے ذمہ دار خود ہونگے۔

انھوں نے کہا ہےکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے ایک اور کاروائی میں گذشتہ شب زامران میں قابض پاکستانی فوج کی تعمیراتی کمپنی کے مشینری کو تباہ کردیا۔

ترجمان نے کہا ہےکہ لد کے مقام پر قابض فوج کے کیمپ کے قریب سرمچاروں نے عسکری کمپنی کی مشینری کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے دھماکے میں تباہ کردیا۔

آخر میں کہا ہےکہ بلوچ لبریشن آرمی ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گوادر: سید ظہور شاہ ہاشمی کے مجسمے کو اکھاڑنے کی ناکام کوشش کی گئی

اتوار اگست 11 , 2024
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے وسط میرین ڈرائیو (پدی زر) پر نصب شدہ ماہرِ لسانیات ، محقق و بلوچی ڈکشنری کے خالق سید ظہور شاہ ہاشمی کے مجسمے کو اکھاڑنے کی ناکام کوشش کی گئی ۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک باریش شخص رکشے میں سوار ہوکر سید ہاشمی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ