بارکھان: بغاؤ اور ونگاٹک ایریا میں شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے چیکنگ کی۔ بی ایل ایف

بارکھان ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بارکھان کے علاقے بغاؤ کے روڈ پر چند بلوچ دشمن عناصر کے سفر کی اطلاع تنظیم کے انٹیلی جنس ونگ کو ملی تھی جس پر بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے ونگاٹک کے مقام شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے آنے جانے والے تمام گاڑیوں کی تلاشی لی۔ ناکہ بندی اور تلاشی کا یہ عمل آج 25 نومبر 2024 کو دن کے تین بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہا۔

انہوں نے کہا یےکہ ہم بلوچ دشمن عناصر کو خبردار کرتے ہیں کہ اپنی بلوچ دشمنی چھوڑ دیں ورنہ مقبوضہ بلوچستان میں وہ کہیں بھی محفوظ نہیں ہیں۔ ایسے عناصر اپنے گھروں ، دفاتر اور حالت سفر میں محفوظ نہیں ہیں بلوچ سرمچار کسی بھی وقت کسی بھی جگہ انھیں نشانہ بناکر ان کے جرائم کی سزا انھیں دے سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ بی ایل ایف اس ناکہ بندی کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس ناکہ بندی کی وجہ سے جن مسافروں کو تکلیف پہنچی ہے ان سے معذرت کرتی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

قلات ہربوئی فورسز پر دوسرا دھماکہ ،ہیلی کاپٹر پہنچ گئے ،تربت میں زوردار دھماکہ

منگل نومبر 26 , 2024
قلات ،تربت ( مانیٹرنگ ڈیسک ) قلات کے علاقہ ہربوئی میں فورسز پر ہونے والے بم حملے میں ھلاک اور زخمیوں کو اٹھانے کیلے آنے والی فورسز کی گاڑی کو بم دھماکہ میں نشانہ بنایا گیا ۔ ھلاکتوں کا خدشہ ۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح قلات ہربوئی میں فورسز […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ