ریاستی مخبر کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں ریاستی مخبر  مراد ولد اصغر کو بدھ کے روز ھلاک  کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ترجمان نے کہاہے کہ سرمچاروں نے بدھ کے روز گیارہ بجے کے قریب تمپ کے رہائشی مخبر ، ریاستی ایجنٹ، ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے کو ہلاک کردیا تھا ۔

بیان میں کہاہے کہ مزکورہ شخص سرنڈر کردہ ایک ریاستی ایجنٹ تھا جس نے پاکستانی فورسز کے لیے نہ صرف سہولت کاری کا کام کرتاتھا  بلکہ فورسز کے ساتھ آپریشنز و جارحیت، گھروں میں چھاپوں سمیت کئی بلوچ فرزندوں کی جبری گمشدگی میں ملوث  تھا ۔

اس کے علاوہ ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے ساتھ مل کر سماجی برائیوں اور ڈکیتیوں سمیت ڈرگ کے کاروبار سے بھی منسلک تھا۔ایسے عناصر جو بلوچ قومی جہد کو نقصان دے رہے ہیں وہ سرمچاروں کے نشانے پر ہیں۔ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایسے ریاستی ایجنٹوں و ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں سے دور رہیں۔ سرمچار کسی بھی وقت اور کسی بھی مقام پر انکو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

دکی بم دھماکے زخمی انسپکٹر ،پشین فائرنگ سے زخمی ایس ایچ او ھلاک ہو گئے،ڈیرہ بگٹی 2 قتل

ہفتہ مئی 4 , 2024
شال گزشتہ روز پشین میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایس ایچ او روزی خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ھلاک ہو گئے، یاد رہے کہ پشین میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایس ایچ او  اور ڈی ایس پی عین الدین کو شال ریفر کیا گیا تھا ، […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ