قلات پاکستانی فورسز پر بم حملہ بڑی تعداد میں فورسز کے ھلاکتوں کی اطلاعات

قلات ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع قلات میں پاکستانی فورسز کو ایک بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قلات کے علاقے ہربوئی میں آج صبح پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو اس وقت بم حملے میں نشانہ بنایا گیا جب وہ فوج کشی کی غرض سے علاقے میں پیش قدمی کررہے تھے۔

بتایا جارہاہے کہ نامعلوم افراد نے فورسز کے خالی چوکی میں پہلے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد نصب کردیا تھا۔
جیسے ہی دس کے قریب فورسز اہلکار مذکورہ چوکی کے اندر داخل ہوئے تو زور دار دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔

دھماکے میں فورسز اہلکاروں کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آخری اطلاع تک بم دھماکے کی ذمہداری تاحال کسی مسلح آزادی پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

لاڑکانہ شہر میں پنجابی آباد کار مخبر پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ایس آر اے

پیر نومبر 25 , 2024
لاڑکانہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سندھودیش روولیوشنری آرمی(ايس آر اے) کے ترجمان سوڈھو سندھی نے جاری بیان میں کہاہے کہ آج ضلع لاڑکانہ کے مرکزی شہر میں پنجابی آبادکار اور مخبر محمد فاروق آرائیں پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ انھوں نے کہاہے کہ پنجاب […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ