کیچ ، آواران ،پاکستانی فورسز کے تین مرکزی کیمپوں اور پیدل دستے پر مسلح افراد کا حملہ

کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کیچ اور آواران میں مسلح افراد نے فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ تمپ آسیا آباد میں پاکستانی فورسز کے کیمپ کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا

اس طرح تربت ناصر آباد میں بھی مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کیمپ کو گذشتہ رات حملہ میں نشانہ بنایا ، متعدد دھماکوں کیساتھ فائرنگ کی آواز سنی گئی تھی ۔

علاوہ ازیں کیچ کے تحصیل کولواہ ڈنڈاد میں پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ پر راکٹ و دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیاگیا ،مسلح افراد نے سرویلنس ڈرون بھی تباہ کرکے فورسز کو جانی مالی نقصانات سے دوچار کیا ۔

ادھر ضلع آواران تحصیل جھاؤ میں ￴پاکستانی فورسز کے پیدل اہلکاروں کو مسلح افراد نے اس وقت جھاو ڈولیجی ،بدرنگ کے درمیانی علاقہ میں گھات لگاکر نشانہ بنایا جب وہ دراج کور نامی ندی کے راستوں پر ناکہ لگانے اور راستوں پر بیٹھ کر سرماچاروں کا راستہ روکنے ان پر حملے کی غرض سے جارہے تھے ۔

آپ کو علم ہے فورسز ایسے ہی اکثر پہاڑی راستوں پگڈنڈیوں، ندی نالوں کے راستے بند کرکے جھاڑیوں میں چھپ کر بیٹھ جاتے ہیں تاکہ ممکنہ طورپر کسی سرمچار کا یہاں سے گزر ہو ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

حب پاکستانی فورسز ہاتھوں پنجگور کے رہائشی نوجوان جبری لاپتہ

جمعہ نومبر 15 , 2024
پنجگور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ یکجہتی کمیٹی پنجگور زون کے ترجمان کے جاری بیان کے مطابق ح چوکی میں کل رات ریاستی خفیہ اداروں نے چھاپہ مارکر پنجگور کے رہائشی نوروز ولد محمد اسلام سکنہ سندے سر پنجگور نامی شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔ ترجمان […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ