بولان میڈیکل کالج کی بندش پولیس کی غنڈہ گردی کیخلاف بلوچستان کے طلباء تنظیموں نے مشترکہ ریلی نکالی احتجاج کیا

شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے دارالحکومت شال میڈیکل کالج میں پولیس کی جانب سے بلوچ و پشتون طلباء پر تشدد و گرفتاریوں سمیت بی ایم سی ہاسٹلز کو بلا جواز بند کرنے کے خلاف شال پریس کلب کے سامنے بلوچستان کے طلباء تنظیموں کی جانب سے مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

طلباء تنظیموں میں بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی، پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، بی ایس او پجار، پشتونخواہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شامل تھے۔ پریس کلب کے سامنے کیے گئے احتجاج میں طلباء سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

احتجاج کے شرکاہ میں بی این پی کے غلام نبی مری، اے این پی کے رہنما اصغر خان اچکزئی، نیشنل پارٹی سے ڈاکٹر اسحاق بلوچ اور بی وائی سی کے زمہ دار گلزادی بلوچ شامل تھے۔

مظاہرے سے شرکاہ نے خطاب کرتے ہوئے شال پولیس کی جانب سے طلباء پر کیے جانے والے تشدد و غیر قانونی گرفتاریوں کی مزمت کی اور ان کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کالج کو فعال کرنے اور واقعہ کے زمہ داروں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے کہاہے کہ گرفتار طالبعلموں کو فوراً رہا کرکے بی ایم سی کے ہاسٹلوں کو کھولا جائے، اس کے ساتھ واقعہ کے زمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیچ ، آواران ،پاکستانی فورسز کے تین مرکزی کیمپوں اور پیدل دستے پر مسلح افراد کا حملہ

جمعہ نومبر 15 , 2024
کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کیچ اور آواران میں مسلح افراد نے فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ تمپ آسیا آباد میں پاکستانی فورسز کے کیمپ کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا اس طرح تربت ناصر آباد میں بھی مسلح افراد […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ