قومی آزادی کی راہ میں قربان ہونے والے شہید عبدالغنی اور شہید عبدالطیف کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں – بی ایل اے

شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچار شہید سنگت عبدالغنی اور شہید سنگت عبدالطیف گذشتہ دنوں بولان اور گچک کے محاذوں پر قومی فرائض کے ادائیگی کے دوران شہید ہوگئے۔

انہوں نے کہاہےکہ بی ایل اے کا جانباز سرمچار عبدالغنی عرف بلال 10 اکتوبر 2024 کو بولان کے محاذ پر دشمن فوج سے ایک جھڑپ میں شہید ہوئے۔

شہید سنگت عبدالغنی عرف بلال ولد عبدالحکیم، کوئٹہ کے علاقے سریاب سے تعلق رکھتے تھے۔ آپ گذشتہ ایک سال سے بلوچ لبریشن آرمی سے منسلک تھے۔ شہید عبدالغنی پہاڑی محاذ سے قبل کوئٹہ میں بطور شہری گوریلا قومی فرائض کی انجام دہی کررہے تھے۔

ترجمان نے کہا ہےکہ سنگت عبدالغنی شہری اور پہاڑی دونوں محاذوں پر دشمن فوج کو متعدد حملوں میں کاری ضربیں لگاچکے تھے۔ آپ محنت و مخلصی کیساتھ اپنے فرائض سرانجام دینے والے سرمچار ہونے کیساتھ مہر و محبت کے پیکر تھے۔ آپ نے شب و روز قومی آزادی کیلئے وقف کردی تھی، آخری سانس تک آپ اپنے اصول و نظریات پر قائم رہے اور شہادت کا عظیم مرتبت حاصل کیا۔

انہوں نے کہاہےکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچار سنگت عبدالطیف 12 اگست 2024 کو گچک کے محاذ پر ایک حادثے میں شہید ہوئے۔

انہوں نے کہا ہےکہ شہید سنگت عبدالطیف عرف دُرک ولد دینار، مشکے کے علاقے تنک چُٹوک سے تعلق رکھتے تھے۔ آپ ایک سال قبل بلوچ لبریشن آرمی سے منسلک ہوکر قومی آزادی کی حصول کیلئے دشمن سے برسرپیکار ہوئے۔

مزید کہاہےکہ آپ کے خاندان کے سات افراد کو قابض پاکستانی فوج نے 25 دسمبر 2012 کو گھروں پر ہیلی کاپٹروں کے ذریعے شیلنگ کرکے شہید کردیا تھا، جن میں تین خواتین بھی شامل تھیں۔

ترجمان نے کہاہےکہ شہید لطیف عرف دُرک قومی آزادی کے شعور سے لیس سرمچار تھے آپ نے قابض کے سامنے سرجھکانے کی بجائے قومی آزادی کے حصول راستہ اپنایا اور مشکل ترین حالات کا سامنا کرنے کے باوجود، قومی آزادی کے فلسفے کے راستے پر ڈٹے رہے، اور اس راہ پر ہمیشہ کیلئے امر ہوگئے۔

آخر میں کہا ہےکہ بلوچ لبریشن آرمی، اس تیرہ نومبر کے موقع پر شہید عبدالغنی اور شہید عبدالطیف سمیت بلوچ قومی جدوجہد کی راہ میں شہید ہونے والے تمام شہداء کو انکی عظیم تر قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتی ہے اور یہ تجدید عہد کرتی ہے کہ شہداء کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جائے گا اور جلد یا بدیر انکی منزل آزاد بلوچستان کو حاصل کیا جائے گا۔ بی ایل اے پوری بلوچ قوم سے امید رکھتی ہے کہ وہ آج کے دن اپنے شہداء کو بھرپور انداز میں یاد رکھیں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

آج ہمارے قومی ہیروز کا دن ہے، جنہوں نے بلوچوں کے بہتر مستقبل کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

بدھ نومبر 13 , 2024
شال ( ویب ڈیسک ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ 13 نومبر کے موقع پر قومی شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔ آج ان قومی ہیروز کا دن ہے جنہوں نے بلوچوں کے بہتر مستقبل کے لیے اپنی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ