قومی شعور اور مسلسل جدوجہد بلوچ شہداء کی قربانیوں کا مرہونِ منت ہے۔بلوچ یکجہتی کمیٹی

شال ( پریس ریلیز ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ تیرہ نومبر کو بلوچ شہداء کے دن کی مناسبت سے ہم تمام بلوچ شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ بلوچ شہداء کی عظیم قربانیوں نے بلوچ سماج میں سماجی تبدیلی اور ترقی میں بنیادی کردار ادا کیا ہے، اور آج کا قومی شعور اور تسلسل کے ساتھ جاری تحریک ان ہی قربانیوں کا مرہونِ منت ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ آج کا دن بلوچ قومی تاریخ کے اوراق میں اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ بلوچ رہنما اور ریاست کے حکمران میر محراب خان نے انگریزوں کے سامنے سر جھکانے کے بجائے سر قربان کرنا ترجیح دی۔ ان کی اس قربانی نے سرزمین اور قوم کے دفاع میں مزاحمت اور قربانی کے فلسفے کی بنیاد رکھی، اور آنے والی نسلوں نے اپنے آباؤ اجداد کے متعین کردہ فکر و فلسفہ پر عمل پیرا ہو کر بلوچ سماج کو فکری غلامی سے محفوظ رکھا۔

آج کا دن اُن تمام خاندانوں اور افراد سے اظہارِ یکجہتی کا دن ہے جنہوں نے قومی بقاء کے لیے اپنی زندگیاں قربان کر کے قومی مزاحمت اور جدوجہد کو توانائی بخشی، اور بلوچ سرزمین میں سامراجیت کے خلاف آواز اٹھانے کی روایات کو زندہ رکھا۔

ترجمان نے کہاہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی، بلوچ شہداء کے فکر و فلسفہ — “مزاحمت، انکار اور قربانی” — کی روایات پر عمل پیرا ہو کر اس قومی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گوادر ،تربت اور پنجگور میں فورسز کیمپ چوکیوں اور گھر پر بم حملہ فائرنگ کی اطلاعات

بدھ نومبر 13 , 2024
شال ( ویب ڈیسک ،مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر میں پورٹ ایریا میں دھماکوں اور فائرنگ کی اطلاعات ہیں ،تاہم نقصانات بارے معلومات نہیں مل سکے ہیں۔ ادھر ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت آبسر میں پاکستانی فورسز پر مسلح افراد نے حملہ کردیا ، علاقائی ذرائع […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ